• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 49938

    عنوان: بینك كی ملازمت

    سوال: میں معاشیات سے ایم اے کررہا ہوں۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا میں ریسرچ اور تجزیہ کے عہدہ پر کسی بینک میں کام کرسکتا ہوں۔ یہاں پر بہت ساری کمپنیاں ریسرچ اور تجزیاتی کے کام کے لیے آتی ہیں۔ کچھ اور طرح کی کمپنیاں بھی ہیں جیسے سرمایہ کاری کی کمپنی مثال کے طور پر جے پی مورگن، کیپٹل آئی کیو۔ یہ کمپنیاں ریسرچ کے لیے خدمات حاصل کرتی ہیں اور وہ زیادہ تر سرمایہ کاری کی قسم کی ہوتی ہیں لیکن وہ انشورنس سیکٹر اور شیئر مارکیٹ میں بھی کام کرتی ہیں۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا اس طرح کی کمپنیوں میں کام کرنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 49938

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 304-303/N=3/1435-U اگر ان کمپنیوں میں آپ کو انشورنس یا کسی اور ناجائز معاملہ سے براہ راست جڑا ہوا کوئی کام نہ کرنا پڑے تو آپ ان کمپنیوں میں کام کرسکتے ہیں، جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند