• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 36830

    عنوان: مصنوعی دانت اور بال كا مسئلہ

    سوال: منہ میں مستقل طور پرمصنوعی دانت لگوانا جائزہے مگر سر پرمصنوعی بال لگوانا ا جائز ہے یا نہیں؟، اور اگر نہیں تو کیوں؟ براہ کرم فتویٰ تفصیل سے دیں۔

    جواب نمبر: 36830

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 624-315/L=4/1433 مصنوعی بال اگر انسانوں کے ہوں تو اس کا استعمال خواہ ٹوپی کے دور پر ہو یا اصل کے طور پر ناجائز ہوگا، البتہ خنزیر کے علاوہ اور جانوروں کے بالوں کو یا نائیلون واون یا مصنوعی بالوں کو سردی وغیرہ سے تحفظ کی خاطر ٹوپی کے طور پر استعمال کرنا جائز ہوگا، البتہ ان چیزوں کو اس طرح استعمال کرنا کہ وہ سر کے قدرتی بالوں کی طرح اور غیر متمیز ہوکر نمایاں ہوں منع ہوگا کیونکہ یہ تغییر لخق اللہ میں داخل ہے اور اس کے استعمال میں کوئی مجبوری نہیں ہے۔ (منتخبات نظام الفتاویٰ: ۱/۳۸، آپ کے مسائل اور ان کا حل: ۲/۳۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند