• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 1279

    عنوان: ذاتی زندگی سے معلق ایک سوال ہے ۔ ایک آدمی کی شادی ہوئی ہے ، وہ اپنی بیوی کے پیچھے کے راستے سے آتا ہے ، آگے سے نہیں۔ اسلام میں اس کا کیا حکم ہے؟

    سوال: ذاتی زندگی سے معلق ایک سوال ہے ۔ ایک آدمی کی شادی ہوئی ہے ، وہ اپنی بیوی کے پیچھے کے راستے سے آتا ہے ، آگے سے نہیں۔ اسلام میں اس کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 1279

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  361/ل = 361/ل)

     

    یہ انتہائی بری حرکت ہے، حدیث شریف میں ایسے شخص کے بارے میں سخت وعید آئی ہے حدیث شریف میں ہے عن أبي ہریرة عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال: من أتی حائضًا أو امرأة في دبرھا أو کاھنا فقد کفر بما أنزل علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم (ترمذي شریف: ج۱ ص۳۵) ایسے شخص کو چاہیے کہ وہ اس خبیث حرکت سے توبہ کرے اور اپنے کیے ہوئے پر اللہ سے معافی چاہے اور آئندہ نہ کرنے کا عزم کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند