• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 602595

    عنوان:

    پیسوں کی شرط لگاکر کوئی کھیل کھیلنا؟

    سوال:

    کوئی بھی کھیل ، مثلا کرکٹ کھیلنے سے پہلے سارے کھلاڑی آپس میں پیسے جمع کریں اور آخر میں وہ پیسے کھیل جیتنے والے کو دے دیے جائیں، کیا یہ جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 602595

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 548-906/B=01/1443

     یہ شکل بھی جائز نہیں یہ قمار ہے یعنی جوے کی ایک شکل ہے اور جُوا شریعت اسلام میں حرام، ناپاک اور شیطانی عمل بتایا گیا ہے، ا س لئے کھلاڑیوں کا اس طرح پیسہ جمع کرنا اور پھر کھیل جیتنے والے کو دینا جائز نہیں۔ حل الجعل إن شرط لمال من جانب واحد، وحرم لو شرط فیہا من الجانبین لأنہ یصیر قماراً إلا إذا أدخلا ثالثاً محللاً بینہما الخ (درمختار مع الشامی: 9/492، اشرفیہ دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند