متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 26416
جواب نمبر: 2641601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د): 1610=1227-11/1431
شادی مباح وجائز امور پر مشتمل بھی ہوسکتی ہے اور منکراتِ شرعیہ ومحرمات پر مشتمل بھی ہوسکتی ہے، منکرات ومحرمات کا ارتکاب کرنے والے تو گنہ گار ہوں گے ہی کرایہ پر دینے والے کے حق میں بھی اس صورت میں کراہت ہوگی، مگر آمدنی پر حرام ہونے کا حکم نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرا
سوال یہ ہے کہ میرے بڑے بھائی مدینہ میں مقیم ہیں وہاں پر انھوں نے اپنا ذاتی فوٹو
اسٹوڈیو کھولا ہے۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ اسلام میں فوٹو گرافی کرنا حرام ہے لیکن مکہ
اور مدینہ میں غیر مسلم کا داخلہ منع ہے۔ پھر وہاں پر پاسپورٹ او رلائسنس کے لیے فوٹو
اتارنا لازمی ہے۔ کیا اس صورت میں میرے بھائی کا فوٹو گرافی کرنا جائز ہوگا؟اور اس
دکان سے حاصل ہونے والی آمدنی ہمارے لیے جائز ہوگی؟ میرے بھائی نے وہاں کے علماء
سے اس کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے اس کی اجازت دی۔ آپ کیا فرماتے ہیں جلد سے
جلد جواب دیں مہربانی ہوگی۔
ذیل
کے بارے میں اسلامی حکم کیا ہے۔ اجنبی مرد اور عورت کے درمیان سلام کا کرنا جائز
ہے یا نہیں؟ اگر کوئی اجنبی عورت کسی مرد سے سلام کرتی ہے تو کیا مرد کے لیے اس کا
جواب دینا درست ہے اسلامی حکم کے مطابق؟
نکاح کے موقع پر لڑکے والوں سے مسجد کے لیے پانچ ہزار روپئے وصول کرنا؟
2155 مناظرکیا سگریٹ حرام ہے؟ میں نے سنا ہے کہ سگریٹ مباح ہے۔
2206 مناظرمیرا بیٹا آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اخراجات کے لیے ایک ہوٹل میں پارٹ ٹائم اکاؤنٹنٹ کی نوکری کرتا ہے، کام کے دوران دوسرے حساب کتاب کے ساتھ شراب کا حساب بھی کرنا پڑتا ہے، یہ نوکری جائز ہے یا نہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔
1925 مناظرمیرے سسرال والوں کی کمائی مشکوک ہے۔ کیا میں وہاں کھانا کھا سکتا ہوں، اس حالت میں کہ کچھ تحفہ لے کر جاؤں کھانے کی قیمت ادا کرنے کی نیت سے یا پھر ان کے بینک اکاؤنٹ میں کچھ رقم جمع کردوں؟ اس طرح کسی شخص نے شادی کی دعوت دی ہے جس کی کمائی حرام ہے کیا اس کے وہاں بھی کچھ دے کر کھانا کھایا جاسکتا ہے جیسے عام رواج ہے تحفہ وغیرہ دینے کا؟
5943 مناظرمیں ایک انجینئر ہوں میں دہلی میں ایک امریکن کمپنی میں کام کررہاتھا۔ میرے والدین نے مجھ کو کشمیر آنے کو کہا تاکہ میں ان کے ساتھ رہ سکوں اس لیے میں نے یہاں سب کچھ چھوڑدیا اور واپس چلا گیا۔ اب میں ایک عیسائی مشنری اسکول میں بطور سکریٹری کے کام کرتا ہوں۔ میرے والدین مجھ کو بینک کے امتحان دینے پر مجبور کرتے ہیں۔ اس لیے برائے کرم مجھے مشودرہ دیں کہ کیا میں بینک اور انشورنس کمپنی کے امتحان کے لیے تیاری کروں؟ میں سرکاری ٹیچنگ کی نوکری بھی تلاش کررہا ہوں۔ مجھے مشورہ دیں کہ میں کیا کروں؟ میرے دادا بھی ہیں جو چاہتے ہیں کہ میں ان کے ساتھ رہوں۔ میں ہمیشہ اللہ سے یہی دعا کرتا ہوں کہ وہ مجھے کوئی باعزت نوکری عطافرمائے تاکہ میں اپنے والدین اور دادا اور مسلم بھائیوں کی خدمت کرسکوں۔
1315 مناظر