• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 49992

    عنوان: میرا سوال انڈیا میں نوکری کرنے کے تعلق سے ہے(۱)انڈیا کے بینکوں میں بطور کلرک کے یا کیشئر کے نوکری کرنا کیسا ہے؟

    سوال: میرا سوال انڈیا میں نوکری کرنے کے تعلق سے ہے(۱)انڈیا کے بینکوں میں بطور کلرک کے یا کیشئر کے نوکری کرنا کیسا ہے؟ (۲)حکومت ہند میں بطور انکم ٹیکس آفیسر کے کام کرنا کیسا ہے؟ (۳)بطور ڈیولپمنٹ آفیسر کے انشورنس کمپنی میں کام کرنا کیسا ہے؟ ان میں سے کون سی نوکری حلال ہے اور کون سی حرام، براہ کرم جلد جواب دیں۔

    جواب نمبر: 49992

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 315-278/L=4/1435-U بینک میں ایسے کام کی ملازمت جس میں سود لینے، سود دینے، سود لکھنے اور اس پر گواہی دینے کے اعتبار سے سود پر تعاون ہو جائز نہیں، کلرک اگر سودی کتابت کرتا ہے تو اس کی ملازمت جائز نہیں، بینک میں ایسے کام کی ملازمت جس میں سود پر تعاون نہ ہو جائز ہے، اگر کوئی آدمی کیشئر پر بیٹھا ہوا ہے اور کوئی آدمی چیک لاتا ہے اور اس کو چیک دیتا ہے تو اس حد تک ملازمت کرنے کی گنجائش ہے۔ (۲) انکم ٹیکس آفیسر کے طور پر کام کرنے کی گنجائش ہے، بشرطیکہ افسر رشوت سے گریز کرے۔ (۳) انشورنس کمپنی سود وقمار پر مشتمل ہے؛ لہٰذا اس میں ڈیولپمنٹ آفیسر کے طور پر کام کرنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند