• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 42932

    عنوان: ناک سے اوپر کا حصّہ کٹی ہوئی تصویر کا کیا حکم ہے؟ کیا ایسی تصویر دکان میں اشتہار کے طور چسپاں کر سکتے ہیں؟ ہماری کپڑوں کی دکان ہے۔ براہ کرم اسکا شرعی حکم بتائیں۔

    سوال: ناک سے اوپر کا حصّہ کٹی ہوئی تصویر کا کیا حکم ہے؟ کیا ایسی تصویر دکان میں اشتہار کے طور چسپاں کر سکتے ہیں؟ ہماری کپڑوں کی دکان ہے۔ براہ کرم اسکا شرعی حکم بتائیں۔

    جواب نمبر: 42932

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 154-154/M=2/1434 صورتِ مسئولہ میں مذکور شدہ ناقص الاعضاء تصویر کو جس میں مدارِ حیات موجود نہیں بطورِ اشتہار استعمال کی اگرچہ شرعاً گنجائش ہے، لیکن اگر اس طرح کی تصویر استعمال کیے بغیر کام چل سکتا ہو تو اس طرح کی ناقص تصاویر سے بھی احتیاط مناسب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند