• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 609994

    عنوان:

    ڈپلوما دیتے وقت تصویر لینا کیسا ہے؟

    سوال:

    سوال : ہمارا ایک کمپیوٹر سینٹر ہے یہاں پر کمپیوٹر کے کورسز پڑھائی جاتے ہیں اور اکیڈمی کا چینل/ ویب سائٹ /فیس بک پیج /فیس بک گروپ بھی ہے۔جب کوئی کلاس ختم ہوجاتی ہے تو ڈیلوما دیا جاتاہے ۔ڈیلوما دیتے وقت بچے اصرار کرتے ہیں کہ استاد خود ہی ڈیلوما دیں اور ہمارے ساتھ تصویر بھی لی جائے وہ تصویر فیس بک پر اپلوڈ کی جائے ۔ یاد رہے تصویر فیس بک پیج کو رینک کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ کیا اس حالت میں تصویر لینا اپلوڈ کرنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 609994

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 999-710/H=07/1443

     تصویر كشی كا حرام ہونا تو ظاہر ہے۔ صورت مسئولہ میں جو ضرورت ظاہر كی ہے وہ ایسی ضرورت نہیں كہ جس میں تصویر كشی كی اجازت ہوسكے‏، پس اس سے اجتناب چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند