• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 605682

    عنوان:

    ناجائز چیزوں کی نوکری کرنا؟

    سوال:

    دریافت یہ ہے کہ کیا ناجائز چیزیں(شراب وغیرہ) کی نوکری کر سکتے ہیں مجبوراً؟ اور عدم مجبوری میں کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 605682

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1001-679/sd=1/1443

     جس نوکری میں شراب جیسی حرام چیزوں سے متعلق کوئی ذمہ داری ہو، مثلا: شراب بنانا، اس کو اٹھانا ، فروخت کرنا وغیرہ ؛ ایسی نوکری اسلام میں ناجائز ہے، ایسی حرام نوکری کی آمدنی حرام ہوتی ہے، ایک مسلمان کو حلال آمدنی کا ذریعہ اختیار کرنا چاہیے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند