• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 148802

    عنوان: غصب کیے ہوئے سامان سے کمایا ہوا پیسہ حرام ہے یا حلال؟

    سوال: غصب کیے ہوئے سامان سے کمایا ہوا پیسہ حرام ہے یا حلال؟

    جواب نمبر: 148802

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 628-819/sn=8/1438

    شرعاً کسی کا مال غصب کرنا اوراس سے انتفاع حاصل کرنا حرام وناجائز ہے، اگر کسی نے کوئی ایسی چیز (جو مالک کے لیے ذریعہٴ آمدنی تھی) غصب کرلی ہو تو اس پر ضروری ہے کہ وہ شیٴ مغصوب اصل مالک کو لوٹادے، البتہ اس دوران اگر غاصب نے شئ مغصوب سے کچھ کمائی کرلی ہو تو اس کا حق دار تو غاصب ہی ہے لیکن اس پر ضروری ہے کہ اجرت مثل مالک کو ادا کرے: تتمة إذا آجر الغاصب المغصوب من آخر فعلی المستأجر الأجر المسمی للغاصب لأنہ العاقد ولا شيء للمالک․․․ غیر أنہ یضمن․․․ للمالک أجر المثل․ (شرح المجلة: ۱/۳۲۰، اتحاد دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند