• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 39103

    عنوان: چارٹر ڈ اکاؤنٹ كی ملازمت

    سوال: میں چارٹر ڈ اکاؤنٹ کا کورس کرتاہوں اور یہ جاننا چاہتاہوں کہ اس کورس کو کرنے کی اسلام اجازت دتیاہے یا نہیں؟ اور ساتھ ہی بینک کی ملازم کے بارے میں ہماری اسلامی شریعت سے کیا اجازت ملتی ہے؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں، کیوں کہ دونوں کاموں میں سود سے متعلق حساب بھی کرنا پڑتاہے، اس لیے یہ کہاں تک صحیح ہے ؟ میں یہ جاننا چاہتاہوں۔

    جواب نمبر: 39103

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1222-1018/B=7/1433 حدیث شریف میں آیا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود کھانے والے پر ، کھلانے والا پر، سودی حساب وکتاب لکھنے والے پر، سود کی گواہی دینے والے پر لعنت فرمائی ہے، اس سے معلوم ہوا کہ جس ملازمت میں سودی حساب وکتاب لکھنا ہوگا، وہ موجب لعنت، حرام وناجائز ہوگا، حرام کام کی آمدنی بھی حرام ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند