• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 173609

    عنوان: اٹل پنشن یوجنا

    سوال: حکومت کی جانب سے ایک پینشن یوحنا چلائی جارہی ہے جس کا نام اٹل پینشن یوجنا ہے اس میں ۱۸ سے 40 سال تک کی عمر کے لوگوں حصہ لینے اجازت ہے 18 سال کی عمر کے لوگوں کو ان کی عمر ساٹھ سال ہونے تک200 یا ۳۰۰ روپے مہینہ جمع کرنا ہوگا اور چالیس سال تک کی عمر کے لوگوں کو ۱پنی عمر ساٹھ سال ہونے تک ۱۲۰۰ روپے مہینہ جمع کرنے کا اسکے بعد حکومت جب تک یہ لوگ زندہ رہیں گے ان کو حکومت ۵۰۰۰ روپے مہینہ دیگی ان کے مرنے کے بعد ان کی عورتوں کو بھی ان کے مرنے تک ۵۰۰۰ روپے مہینہ دیگی ان کے مرنے کے بعد کسی کو بھی کچھ نہیں ملے گا آگر مرد ۲۰۰ یا ۱۲۰۰ روپے جمع کرتے ہوئے مر جاتا ہے اور ابھی اس کی عمر ساٹھ سال نہیں ہوئی تو اب اس کی عورت کو ۲۰۰ یا ۱۲۰۰ روپے مہینہ جمع کرنے ہوں گے تب اس کو زندگی بہر ۵۰۰۰ روپے مہینہ ملیں گے ، عورت کے مرنے کے بعد کسی کو کچھ نہیں ملے گا ، کیا ایسا کرنا حلال یا حرام مہربانی کرکے جواب مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 173609

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 104-127/L=03/1441

    یہ سودی اسکیم ہے، اس سے فائدہ اٹھانا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند