• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 154750

    عنوان: شادی کا ہال کرایہ پر دینا

    سوال: ہم ایک ہال کو شادی کے لیے کرایہ پر دیتے ہیں۔ ڈیکوریشن ہال کرایہ پر لینے والے کا ہوتا ہے، وہ اس میں میوزک بجاتے ہیں، ایسے میں ہمارا ہال کرایہ پر دینا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 154750

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1442-1390/SN=1/1439

    ”ہال“ شادی کے لیے کرایہ پر دینا فی نفسہ جائز ہے اور اس کی آمدنی بھی حلال ہے اگر کرایہ پر لینے والا اس میں غیر شرعی اور ناجائز کام انجام دے تو اس کا وبال اصلاً اس پر ہوگا؛ لیکن بہرحال یہ جانتے ہوئے کہ کرایہ پر لینے والا اس میں ناجائز کام بھی کرے گا ہال کرایہ پر دینا ایک مسلمان کے لیے اچھا نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند