• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 177058

    عنوان: جیز کیش اکاوٴنٹ میں پیسہ ركھنے پر ملنے والے منٹ كا استعمال

    سوال: جیز کیش اکاؤنٹ( jezz cash account) میں پیسہ رکھیں اگر 1000 روپئے تو جیز کیش والے روزانہ کے کچھ منٹس اور ایس ایم ایس دیتے ہیں ، کیا یہ سود میں آتاہے؟ اگر یہ سود ہے تو اگر بیلنس نہ بھی ہو اور کمپنی کی کوئی سہولت استعمال کی جائے، جیسے کوئی بل یا موبائل بیلنس لوڈ کیا جائے تب اگر کوئی انٹرنیٹ یا منٹس یا ایس ایم ایس ملے تو کیا یہ بھی سود میں آئے گا؟ براہ کرم، جواب دیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 177058

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 629-543/D=08/1441

    جیز کیش اکاوٴنٹ کے لین دین کا طریقہ کار کیا ہے، اس کی تفصیل مقامی علماء کو بتلا کر ان سے رجوع کریں؛ البتہ یہ معلوم رہنا چاہئے کہ اگر اکاوٴنٹ میں رقم بشکل نقد رکھی جاتی ہے، جس کو واپس بھی لیا جا سکتا ہے، تو رقم رکھنے کے مقابلے میں ملنے والی رعایتیں (منٹ ایس ایم ایس وغیرہ) سود ہیں؛ کیونکہ یہ قرض سے منفعت حاصل کرنا ہے، اور قرض سے منفعت حاصل کرنا سود ہے؛ لہٰذا ان رعایتوں (منٹ ایس ایم ایس) وغیرہ کو حاصل کرنا اور ان سے فائدہ اٹھانا جائز نہ ہوگا۔ شامی میں ہے: وفي الأشباہ: کل قرض جر نفعاً ، حرام ۔ (۷/۳۹۴-۳۹۵، ط: زکریا، باب الرابحة والتولیة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند