• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 147037

    عنوان: حشرات كو مارنا؟

    سوال: کیاقاتل الحشرات(insect killer)کا استعمال درست ہے ؟

    جواب نمبر: 147037

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 325-331/L=4/1438

    جو جانور موذی ہیں ان کو مارنے اورقتل کرنے کی شرعاً اجازت ہے البتہ قتل کے لیے ابتداءً ایسی چیزکا استعمال کرنا جس میں جلانا پایا جائے مکروہ ہے؛ اس کے علاوہ کوئی اور طریقہ کارگر نہ ہو تو بمجبوری جلانے کی گنجائش ہوگی، وحرقہم ما نصہ لکن جواز التحریق والتفریق مقید کما في الشرح السِّیر بما إذا لم یتمکنوا من الظفر بہم بدون ذلک بلا مشقة عظیمة فإن تمکنوا فلا یجوز کما في الدر المختار․ (امداد الفتاوی: ۴۰/ ۲۶۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند