• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 37522

    عنوان: حرام آمدنی والے سے كچھ لینا دینا

    سوال: میرا سوال آپ سے یہ ہے کہ ہمارے کچھ رشتہ دار رہتے ہیں پشاور میں جن کی آمدنی حرام کی ہے۔ اکثر ہم ضرورت کی چیزیں جو پشاور سے منگوانی ہوتی ہے انھیں بتا دیتے ہیں وہ اپنی کمائی سے وہ چیزیں لے لیتے ہیں ہمارے لیے۔ پھر بعد میں وہ ہمیں وہ چیزیں یہاں پر بھیجوا دیتے ہیں اور ہم انکی قیمت انھیں دے دیتے ہیں تو کیا ان چیزوں کا استعمال ہمارے لیے جائز ہے؟

    جواب نمبر: 37522

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 436-362/B=4/1433 جب آپ نے حلال وجائز کمائی سے ان چیزوں کی قیمت ادا کردی تو آپ کے لیے ان چیزوں کا استعمال جائز ہوگیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند