• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 146901

    عنوان: رٹائیر مینٹ پر ملنے والا پیسہ؟

    سوال: حکومت کی نوکری سے رٹائیر مینٹ پر جو پیسہ ملتا ہے او رجو پینشن ملتی ہے اس کے متعلق تفصیل سے سمجھا دیجئے، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ رٹائیر مینٹ ہونے پر جیسا پیسہ ملتا ہے اس میں سود ہوتا ہے۔

    جواب نمبر: 146901

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 233-205/N=4/1438

     

    رٹائیر مینٹ ہونے پر تنخواہ سے (پی ایف کے نام سے) وضع کیا ہوا اور اس پر بہ نام عطیہ اضافہ شدہ اور ماہ بہ ماہ یا سالانہ انٹرسٹ کے نام سے اضافہ شدہ جو پیسہ ملتا ہے وہ یا اس کا کچھ بھی حصہ شرعاً سود نہیں ہے ؛ کیوں کہ اس پر سود کی تعریف صادق نہیں آتی؛ لہٰذا اس کا لینا جائز ہے۔ اسی طرح رٹائیرمینٹ ہوجانے کے بعد ماہانہ پنشن کے نام سے جو وظیفہ ملتا ہے، وہ حکومت یا ادارہ کی جانب سے امداد وعطیہ ہوتا ہے، اس کا لینا بھی جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند