Q. جناب مفتی صاحب،ایک شخص نے مندرجہ ذیل جگھوں میں کام کیا ھے،آپ بتائیں کہ اس کا آمدنی حلال تھا یا نھیں(1)امریکا کے ایک دکان پر کھانا پکھا کر لوگوں کو فروخت کیا جا تا تھا،لیکن وھاں پر سور کا گوشت نھیں بیچا جاتا تھا۔اورصرف بعض مرغی کے گوشت پرحلال لکھا جاتا تھا لیکن غالب گمان یہ ھے کہ وہ بھی صحیح اسلامی طریقے پر زبح نھیں کیا جاتا تھا اور باقی گوشت کافروں کا تھا(کافروں کا زبح یا جس طرح وہ جانوروں کو مارتے ھیں کیا ھوا)۔اس کے علاوہ وھاں عام مشروبات مثلا پانی،پیپسی وغیرہ تھا کوئے شراب نھیں تھا۔اس شخص کا کام کھانا تیار(پکھانا،وغیرہ) کرنا،مندرجہ بالا چیزوں کا بیچنا اور صفائی تھا۔اور اس شخص کوحکومت کی طرف سے وھاں کام کرنے کا اجازت بھی نھیں تھا.؟؟