• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 43030

    عنوان: کیا میں ویٹ کریم استعمال كرنے كے بارے میں فتویٰ نہیں تقویٰ کی بات بتاوٴ۔

    سوال: کیا میں ویٹ کریم استعمال کرسکتا ہوں،ناف کے نیچے حصے میں بال صاف کرنے کے لیے (اس میں الکحل ملا ہوا ہے بول کر لکھا ہے) کیا میں استعمال کروں یا نہیں؟ فتویٰ نہیں تقویٰ کی بات بتاوٴ۔

    جواب نمبر: 43030

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 79-79/M=2/1434 جب مذکورہ بال صفا کریم کے اندر الکحل ملا ہوا ہوتا ہے اور اس الکحل کی تحقیق نہیں کہ کس چیز سے بنا ہوا ہوتا ہے تو تقویٰ کی بات یہی ہے کہ اسے استعمال نہ کیا جائے، بلیڈ یا استرے سے زیر ناف بال صاف کرلیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند