• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 15017

    عنوان:

    میں ایک فاسٹ فوڈ ایم این سی کمپنی میں جس کی انڈیا میں تقریباً ایک سو تیس برانچیں ہیں کام کررہا ہوں۔ میں نے اس کمپنی کو چار سال پہلے سعودی عربیہ سے واپس آنے کے بعد جوائن کیا ہے۔میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ میری کمپنی کچھ علاقوں میں سور (حرام) گوشت فروخت کررہی ہے ، نیز پہلے یہ دہلی میں بھی دستیاب تھا لیکن اب انھوں نے اس کو بند کردیا ہے۔ برائے کرم آپ مجھ کو بتائیں کہ کیا میری تنخواہ حلال ہے جو کہ مجھ کو میرے فرینچائزی (یعنی جس کو کمپنی کی طرف سے اس کی اشیاء کو فروخت کرنے کی اجازت ملی ہوئی ہے)سے مل رہی ہے، واضح رہے کہ مجھ کو براہ راست کمپنی کی آفس امریکہ سے تنخواہ نہیں مل رہی ہے۔برائے کرم آپ میرے شبہ کو دور کردیں کہ کیا مجھ کو یہاں کی نوکری جاری رکھنا چاہیے یا مجھ کو یہ نوکری تبدیل کردینا چاہیے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 15017

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1247=1247/م

    مذکورہ فاسٹ فورڈ کمپنی میں آپ سے متعلق کیا کام ہیں، اس کا تذکرہ آپ نے نہیں کیا، اگر حرام گوشت فروخت کرنے کا کام آپ سے متعلق بھی ہے یا کسی بھی اعتبار سے اس کے ساتھ تلوث یا تعاون پایا جاتا ہے تو ایسی نوکری از روئے شرع ناجائز ہے، آپ حلال وطیب کام تلاش کرکے فوراً موجودہ نوکری چھوڑدیں، اور اللہ سے توبہ واستغفار بھی کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند