• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 159952

    عنوان: روپیہ دے کر حاضری لگوانا؟

    سوال: میں ایک سرکاری مزدور ہوں، میرا ایک دن کام ہوتاہے ، اور دوسرے دن نہیں ہوتاہے ، اس دن صرف حاضری ہوتی ہے ، ہماری حاضری لینے والا شحص مجھے رشوت پر مجبور کرتا ہے کہ 1000روپیہ دو اور حاضری کے لیے مت آو میں تمہاری حاضری لکھوں گا۔لیکن میں انکار کرتا ہوں تو وہ مجھے پریشان کرتا ہے اور جب تنحوہ آتی ہے 3یا4 دن کی حاضری کٹی ہوئی ہوتی ہے ، جس سے میرا 4000کا نقصان ہوتاہے ، کیا میں 1000روپہ دے سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 159952

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:757-627/B=8/1439

    صورتِ مسئولہ میں اگر آپ پورے مہینے حاضری دیتے ہوں اور ثبوت کے طور پر دستخط بھی موجود ہوں پھر بھی 1000 روپئے رشوت نہ دینے کی وجہ سے تین چار غیرحاضری کی بنا پر ۳یا ۴ہزار روپئے کٹ جاتے ہوں تو اس کے لیے آپ اپنے محکمہ کے بڑے افسران سے مل کر پوری صورت حال بتلائیں تو اس کا حل نکل سکتا ہے، باقی ہزار دے کر نہ آنے کے باوجود حاضری بنوانے کی قطعاً اجازت نہیں ہے، جتنے دن آپ غیرحاضر رہیں گے ا تنے دن کی تنخواہ حلال نہیں ہوگی۔ ولیس للخاص أن یعمل لغیرہ ولو عمل نقص من أجرتہ بقدر ما عمل (الدر: ۹/ ۹۶، زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند