Q. حضرت مسجد میں ایک جماعت کے ساتھ نماز ہوجانے کے بعد پھر اسی مسجد میں مصلی سے ہٹ کر (مسجد کی حدود کے اندر ہی) دوسری جماعت بنا سکتے ہیں کیا؟ اگر بنائیں تو اقامت کہنا چاہیے کیا؟ (۲)حضرت مسجد کے اندر اذان کہنا کیسا ہے؟ ہماری مسجد میں اندر کہتے ہیں کیا کرنا چاہیے؟ (۳)جس کی داڑھی نہ ہو اگر وہ اذان دے تو کیا اذان دوبارہ کہنا چاہیے کیا ؟ (۴)کیمرہ کا موبائل رکھ کر نماز پرھنے سے نماز میں کیا خرابی آتی ہے؟ (۵)مستورات کی جو جماعتیں نکل رہی ہیں اس کے متعلق آپ حضرا ت کیا کہتے ہیں؟ (۶)دست بوسی اور قدم بوسی کے بارے میں کیا ہے؟ کیا ماں اور باپ کی قدم بوسی کرسکتے ہیں؟ بعض احباب کہتے ہیں کہ امام اعظم ابو حنیفہ کی الادب المفرد کتاب میں اس کا ذکر ہے؟