• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 67632

    عنوان: کیا ہم کرکٹ کھیل کو پیشہ بنا سکتے ہیں کیا اس کی کمائی حلال ہو گی ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علما اکرام مسائل ذیل میں؛ (1) کیا ہم کرکٹ کھیل کو پیشہ بنا سکتے ہیں کیا اس کی کمائی حلال ہو گی ؟واضح رہے کہ پیشہ ورانہ کرکٹ میں کھیل کو ٹی وی پر بھی نشر کیا جاتا ہے ۔ (2) کیا کرکٹ کھیل کو ہم لوگ اسٹیڈیم میں جا کر دیکھ سکتے ہیں؟ (3) کیا کرکٹ کھیل کو ہم لوگ ٹی وی پر دیکھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 67632

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1097-1230/H=11/1437 (۱) کرکٹ کے کھیل کو پیشہ بنانا بھی جائز نہیں اور اس سے حاصل کردہ آمدنی بھی حلال نہیں اس کو ٹی وی پر نشر کرنا بھی حرام ہے۔ (۲) نہیں۔ (۳) یہ بھی جائز نہیں بلکہ حرام و گناہ ہی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند