متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 608923
فیملی پلاننگ کا ٹیکہ لگوانے پر بیوی کو مجبور کرنا
سوال : *میرا مفتی صاحب سے سوال* ہے کہ زید کے اس کی زوجہ سے چار بچے ہیں، زوجہ حمل کی تکلیف* *اور عمر بڑی ہونے کی وجہ سے دوبارہ امید سے ہونا نہیں چاہتی تو زید اپنی زوجہ کو فیملی پلاننگ کا* *ٹیکہ لگانے کا کہتا زوجہ ٹیکہ لگانے سے انکار کرتی کیوں کہ ٹیکہ لگانے سے ماہواری (حیض) ڈسٹرب ہو جاتا ہے زید کی زوجہ زید سے کہتی ہے کہ آپ کنڈم کا استعمال کریں* *جبکہ زید کا کہنا یہ ہے کنڈم کے استعمال سے وہ مطمئن نہیں ہوتا اور گناہ میں پڑجانے کا خوف ہے اگر زید اپنی زوجہ کو فیملی پلاننگ کا* *ٹیکہ لگانے کو فورس کرے اور بیوی ٹیکہ نہ لگائے تو کیا حکم ہے ؟
جواب نمبر: 608923
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 798-549/H=06/1443
صورت مسئولہ میں زید کو یہ حق نہیں کہ وہ بیوی کو ٹیکہ لگوانے پر مجبور کرے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند