• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 171517

    عنوان: بغیر سخت مجبوری کے كھینچنا یا کھینچوانا

    سوال: امید کہ آپ حضرات بخیر و عافیت ہوں گے ، بندہ مندرجہ ذیل مسائل کو لیکر کافی پریشان رہتا ہے ۱مدارس والے مدرسے کے طلباء کرام کا فوٹو لیکر چندہ کرنے جاتے ہیں اور ان فوٹوز کو دکھا کر چندہ وصول تے ہیں نیز مدرسے کے ترانے کے وقت کا ویڈیو بنا کر یوٹیوب پر اپلوڈ کرتے ہیں کیا ایسا کرنا درست ہے ۔ ۲ میری ایک دوست سے بات ہوئی تھی فوٹو کے متعلق تو وہ بتا رہے تھے کہ دہلی اوکھلا میں ایک مفتی صاحب ہیں وہ کہتے ہیں کہ موبائل فون میں کوئی بھی فوٹو رکھ سکتے ہیں اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔ براہ کرم ان مسائل کو واضح طور پر سمجھا دیں بڑا احسان و کرم ہوگا۔

    جواب نمبر: 171517

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1249-1087/L=11/1440

    (۱) بغیر سخت مجبوری کے فوٹوکھنچنا یا کھینچوانا جائز نہیں ،محض چندہ کے مقصد سے طلباء کافوٹولے کر چندہ کے لیے جانا جائز نہیں ،اسی طرح مدرسے کے ترانے کے وقت کا ویڈیوبناکر یوٹیوب وغیرہ پر اپلوڈ کرنا بھی درست نہیں ،جو اہلِ مدارس اس طرح کرتے ہیں ان کو اس سے بازرہنا ضروری ہے ۔

    (۲) برصغیرکے اکثر بڑے علماء ڈیجیٹل تصویر کو بھی تصویر ہی تسلیم کرتے ہیں ؛اس لیے موبائل فون میں بھی فوٹورکھنا جائز نہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند