متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 15222
آپ سبھی مفتی صاحبان اور جو بھی اس تنظیم
سے جڑے ہیں ان سب کو اللہ سبحانہ و تعالی اس کا اجر عظیم عطا کرے۔ میرے تین سوال
ہیں: (۱)کیا عورتوں کے سر کے بال کاٹنا جائز ہے یا
نہیں، اگر ہے تو اس کی حد کتنی ہونی چاہیے اور اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ (۲)کیا کسی بھی موقع پر یادگار سمجھ کر فوٹویا
ویڈیو لینا جائز ہے؟ اگر ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟(۳)میں نے یہ بھی سنا ہے کہ اگر ہم کسی جاندار
کی تصویر لیتے ہیں تو ہمیں قیامت کے دن اس میں جان ڈالنی ہوگی اس بات کی کیا دلیل
ہے؟

جواب نمبر: 15222
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1281=1024/1430/ل
(۱) عورتوں کے سر کے بال کاٹنا جائز نہیں، کاٹنے والی عورت گنہ گار ہے، کما فی الدر المختار
(۲) کسی موقع پر یادگار سمجھ کر بھی فوٹو یا ویڈیو لینا جائز نہیں۔
(۳) حدیث شریف میں ایسی ہی وعید مذکور ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند