• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 19857

    عنوان:

    گجرات میں گجرات سرکار نے ایک اسکیم نکالی ہے جس میں 1997کے بعد جو لڑکی پیدا ہوئی ہے اس کو ہر مہینے سرکار اس کے بینک اکاؤنٹ میں پانچ سو روپیہ جمع کرتی ہے اور لڑکی جب اٹھارہ سال کی ہوگی تب اس کو ایک لاکھ روپئے ملیں گے۔ کیا وہ روپیہ لینا جائز ہے یا ناجائز ؟اوراس مسئلہ کا جواب آپ مجھے جلدی بھیجیں تکلیف معاف کریں دعا میں یاد رکھیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 19857

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 244=197-3/1431

    یہ رقم سرکار کی طرف سے عطیہ اور انعام ہے، اس رقم کا لینا جائز ہے چونکہ یہ رقم بچی کی ملک میں آنے سے پہلے اس کے اکاوٴنٹ میں جمع ہوجاتی ہے، اس لیے زائد رقم پر سود کے احکام جاری نہیں ہوں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند