متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 20289
میرے شوہر کی کوئی ملازمت نہیں ہے، براہ کرم، کوئی دعایا وظیفہ بتادیں۔
میرے شوہر کی کوئی ملازمت نہیں ہے، براہ کرم، کوئی دعایا وظیفہ بتادیں۔
جواب نمبر: 2028901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ): 477=377-3/1431
سورہٴ الم نشرح اور سورہء قریش ہرنماز کے بعد سات سات مرتبہ اور درود شریف اول وآخر سات سات دفعہ پڑھ کر دعا کیا کریں، اور یہی عمل رات کو سونے سے قبل بھی آپ دونوں کرتے رہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں ایک سرکاری اسکول میں ہیڈ ماسٹر ہوں۔ اسکول میں کمرہ بنوانے کے لیے کچھ رقم آتی ہے اسی رقم میں اس کو پورا کرنا ہوتا ہے، رقم گھٹنے پر سرکار ذمہ دار نہیں ہوتی ہے۔ جب کہ ٹھیک کسی کو معلوم نہیں کہ کتنا صرفہ آئے گا۔ تو مہنگائی کودیکھتے ہوئے اگر سامان کم نہ کیا جائے تو کمرہ پورا ہونا ممکن نہیں،کیوں کہ تخمینہ جوبن کر آتا ہے اس میں سامان کا دام مثلاً سریا کا دام 24/روپیہ فی کلو لکھا ہے اورمارکیٹ میں اس کی قیمت 45/روپیہ فی کلو ہے تو لامحالہ سریا کم کریں گے تبھی پورا ہوگا۔ ایسی صورت میں اندازے سے ہی بنوانا پڑتاہے کیوں کہ رقم گھٹنے پر سرکار ذمہ دار نہیں ہوتی ہے۔ تو بڑھنے پر رقم لینا جائز ہے یا نہیں؟ اگر نہیں تو اس رقم کو کیا کیا جائے، مطلع فرمائیں؟
2514 مناظراللہ کے فضل و کرم سے میں ایک سوفٹ ویئر انجینئر ہوں اور میری تنخواہ اچھی ہے۔ میں ایک مکان خریدنا چاہتا ہوں کیوں کہ یہ زندگی کی ضرورتوں میں سے ایک ہے۔ میں جانتا ہوں کہ سود کا دینا حرام ہے، او رمیں بینک سے مکان خریدنے کا طریقہ جانتا ہوں۔ (بینک مکان خریدتا ہے اس کے بعد اس کی قیمت میں سود کا اضافہ کرتا ہے اس کے بعد مجھے پوری قسط بینک کوادا کرنی ہوگی پراپرٹی کی قیمت کے طور پر)لیکن وہ صورت انڈیا میں ممکن نہیں ہی،نیز یہاں کوئی اسلامی بینک نہیں ہے۔ مزید برآں اگر میں پھر بھی لون لینے سے اجتناب کروں اور کرایہ پرہی رہوں تو میری تنخواہ کا ایک بڑا حصہ (مثلاً دس ہزارروپیہ) کرایہ پر خرچ ہوجائے گا اورمالک کسی بھی وقت مکان خالی کراسکتا ہے۔ اس صورت میں مجھے تکلیف کا سامنا ہوگا، اور اگرساتھ میں فیملی رکھوں گا تو اس وقت صورت حالمزید خراب ہوجائے گی۔ اس صورت میں کیا میں بینک سے سود پر لون لے سکتا ہوں؟ اگر لے سکتا ہوں تو، میں جانتا ہوں کہ مجھے جتنے لون کی ضرورت ہوگی اتنا ہی لینا ہوگا۔ برائے کرم مجھے?اتنا جتنے کی ضرورت ہے? کی تعریف بتادیں۔ کیوں کہ ضرورت تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ اگر کسی شخص کی چالیس ہزار روپئے ماہانہ تنخواہ ہے اور بینک زیادہ سے زیادہ 23لاکھ روپیہ تک لون دے سکتا ہے، تو وہ کتنا لون لے سکتا ہے، اس کی ضرورت 23 لاکھ میں پوری ہوجائے گی۔ اوراگر وہ اس رقم سے نیچے آتا ہے تو وہ اچھے محلہ میں جہاں وہ رہنا چاہتا ہے اچھا مکان نہیں لے سکتا ہے۔ یہ رقم اس علاقہ کے اعتبار سے جہاں وہ رہتا ہے بہت زیادہ کم ہے۔ برائے کرم اس معاملہ میں میری مدد کریں اور میرے سوال کا جواب دیں۔ میں آپ کا بہت زیادہ شکر گزار ہوں گا۔ جزاکم اللہ خیرا
2039 مناظرممنوع وقت میں شكار كی گئی مچھلی كا حكم؟
3631 مناظرقدم بوسی ناجائز کیوں ہے؟ جب کہ احادیث کثیرہ میں والدین کے قدم بوسی کا حکم حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے۔
6145 مناظرپیسوں کی شرط لگاکر کوئی کھیل کھیلنا؟
2312 مناظرمیں
درج ذیل مسئلہ پر فتوی اورحکم جاننا چاہتاہوں۔گزشتہ سال میری بیوی کو جڑواں بچے
پیدا ہوئے تھے اور اب وہ تیرہ ماہ کے ہیں اور ان کو بوتل کا دودھ پلایا جاتاہے۔
پیدائش کے بعد میری بیوی کو شوگر کی بیماری ہوگئی اوراس کو شوگر بہت زیادہ ہے اس
کا وزن اس کے معمول کے وزن سے پچیس تیس کلو زیادہ ہے۔ ہم نے ذیابیطس سینٹر میں
علاج کروانا شروع کیا ہے اور وہ شوگر اور وزن کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے دوا
اورانسولین کا استعمال کررہی ہے ۔آج دانتوں کی کچھ پریشانی کی وجہ سے ہم اس کا چیک
اپ کرانے کے لیے ماہر نسوانیات ڈاکٹر کے پاس گئے۔ اس کی جانچ کے بعد یہ معلوم ہوا کہ
وہ حاملہ ہے (اس کا وزن 94کلو ہے اور اس کی عمر31سال ہے)او رحمل آٹھ ماہ کا ہے۔اس
ڈاکٹر نے کچھ دواؤں اور انسولین کے بند کرنے کا مشورہ دیا ہے جس کو شوگر اور وزن
کو کنٹرول کرنے کے لیے دوسرے ڈاکٹر نے لینے کا مشورہ دیا ہے۔اب حمل ،چار بچے، بڑھی
ہوئی شوگر اور وزن کے مسائل کی وجہ سے اس کو بہت سارے مسائل جھیلنے پڑیں گے اور
ہوسکتاہے کہ اس کی صحت بہت زیادہ خراب ہوجائے۔میں اس سلسلہ میں علمائے کرام سے
معلوم کرتا ہوں کہ مذکورہ بالا وجوہات کی بناء پر کیا وہ حمل گرواسکتی ہے یا نہیں؟
والسلام