• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 18118

    عنوان:

    کیا کسی کو کرایہ پر فلیٹ دلانے میں مدد کرنے پر اس کی دلالی لینا درست ہے؟

    سوال:

    کیا کسی کو کرایہ پر فلیٹ دلانے میں مدد کرنے پر اس کی دلالی لینا درست ہے؟

    جواب نمبر: 18118

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1828=1828-12/1430

     

    درست ہے بشرطیکہ دلالی کی اجرت صاف طور پر طے کرلی جائے تاکہ نزاع نہ ہو،اور جھوٹ،دھوکہ دہی سے احتراز کیا جائے اور دلالی کرنے والا محنت اور وقت صرف کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند