• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 171310

    عنوان: ایمیزون ایفیلیئٹ مارکیٹنگ پروگرام جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ایک ایمیزون آن لائن شاپنگ سائٹ ہے، جس میں ایک پروگرام ہے، ایمیزون ایفیلیئٹ مارکیٹنگ پروگرام۔ اس پروگرام میں جڑنے کے بعد ہمارا کام یہ ہوتا ہے کہ اس سائٹ پر جتنی چیزیں بیچی جا رہی ہیں، اسے بکوانا ہوتا ہے۔ ہمیں اس سامان کی لنک سوشل میڈیا پر شیئر کرنی ہوتی ہیں۔ خلاصہ یہ ہے کہ جو بھی سامان ہمارے ذریعے سے بکے گا، تو ایمیزون والے ہمیں اس کے بدلے کمیشن دیں گے۔ ہر سامان پر الگ الگ کمیشن ہے، جیسے کہ موبائل بکوانے پر ۳٪ کمیشن، کپڑے بکوانے پر ۲٪ کمیشن، وغیرہ وغیرہ۔ تو کیا یہ کام درست ہے؟؟ کیا اس کی کمائی آمدنی جائز ہے؟

    جواب نمبر: 171310

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1036-873/D=10/1440

    صورت مسئولہ میں سامان کی لنک سوشل میڈیا پر شیئر کرکے آپ اس کے بکوانے کے سلسلے میں جو کوشش اور محنت کرتے ہیں اس کا حق المحنت فیصد کمیشن کے اعتبار سے لینا درست ہے۔

    اس میں آن لائن شاپنگ سائٹ کے لئے اور کوئی کام کرتے ہوں یا اس میں اور کسی قسم کا گناہ وغیرہ ہو تو اس کی وضاحت کرکے دوبارہ سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند