• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 11059

    عنوان:

     اگر میں کسی خاتون سے انٹرنیت پر عام یا اسلامی چیٹنگ (بات چیت) کروں تو کیا یہ جائز عمل ہے؟ جب کہ میں اس کو دیکھ بھی نہیں رہاہوں اور نہ ہی سن رہا ہوں۔ تو کیا اس میں بھی محرم او رنا محرم کا مسئلہ ہوگا؟ رہنمائی فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11059

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 253=53/ل

    عورت سے بے تکلفانہ بات کرنا جائز نہیں، خواہ وہ نظر نہ آرہی ہو، اسلامی بات چیت مسلسل کرنے سے بھی ایک قسم کے بے تکلفی ہوجاتی ہے، اس لیے جائز نہیں، البتہ اگر کوئی عورت کبھی کوئی حکم معلوم کرے تو اس کے بتادینے کی گنجائش ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند