• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 602787

    عنوان:

    خاتون کا کوکنگ (کھانوں) اور بچوں کی ویڈیوز بنا کر یویوب پر اپلوڈ كرنا؟

    سوال:

    حضرت ایک مسلہ پوچھنا ہے ، کسی خاتون کا کوکنگ (کھانوں) اور بچوں کی ویڈیوز بنا کر youtube پر کرنا کیسا ہے ؟ مقصد یہ ہے کہ کچھ عرصہ میں youtube سے پیسے کمائے جائیں۔ یہ صرف شوق سے ہے ویسے کمانے کی کوئی مجبوری نہیں ہے ، اس میں ظاہر ہے کہ خاتون کی آواز اور ہاتھ وغیرہ ویڈیو میں آتے ہیں۔

    جواب نمبر: 602787

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:522-514/L=8/1442
    راحج قول کے مطابق عورت کی آواز ستر میں داخل نہیں ؛تاہم بلاضرورت اپنی آوازغیروں کو سنانا درست نہیں ،نیز بچوں کی ویڈیو گرافی بھی ناجائز ہے ان خرابیوں کے پیشِ نظر عورت کا کمائی کے لیے یہ مشغلہ اختیار کرنا جائز نہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند