متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 152630
جواب نمبر: 15263001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1030-985/sd=10/1438
(۱) اگرپہلے سے معلوم ہو کہ ریچارج کرانے والا موبائل کا غلط استعمال کرے گا، تو ایسے شخص کا موبائل ریچارج کرنا مکروہ ہے ؛ لیکن اس سے حاصل شدہ آمدنی حلال ہوگی اور ٹی وی کا ریچارج کرنا مکروہ ہے اور اس سے حاصل شدہ آمدنی بھی کراہت سے خالی نہیں۔
(۲) جی ہاں!موبائل ری پیکنگ کر کے روپیہ کماسکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
آیور کیور نامی کمپنی سے جڑ کر نفع کمانا کیسا ہے؟
7250 مناظرآن لائن کرنسی بزنس میں بہت زیادہ منافع بھی ہے اور بہت زیادہ نقصان بھی ہے ، لیکن ہمیں اس بزنس کاآئڈیا بہت کم ہے، اس لیے اگر ہم اس بزنس کو کریں گے تو نقصان کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ اس لیے بہت ساری کمپنیاں پیسے لے کر ہمیں روز منافع دیتی ہیں، مثا ل کے طورپر اگر ہم سے 25000روپئے کمپنی والے لیں تو 300 دن تک ہر دن 250 روپئے اور اس میں انکم ٹیکس کٹ ہوکرتقریبا 200یا 220 روپئے ہمارے اکاؤنٹ میں آتے ہیں اورہمارے 25000روپئے نہیں دئیے جاتے ہیں بلکہ جو ہردن منافع دیا تا ہے اس میں ہمیں25000 لینا پڑتاہے۔اگر کمپنی ہمیں ہر دن 220 دے تو 300دن کے حساب سے کل رقم 66000ہوئی ۔ اس رقم میں ہمارے 66000-25000 میں سے 41000منافع بچا، تین سو دنوں میں۔ ان تین سو دنوں میں سرکاری چھٹیاں اور ہر ہفتہ اور اتوار شامل نہیں ہیں۔ کیا ایسے بزنس میں پیسے لگانا جائزہے یا نہیں؟
2113 مناظرکیا ساحر اور مسحور (یعنی جادو کرنے والا اور جس پر جادو کیا جاوے) تو میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا جادو کرنے والے پر جہنم لازم ہے؟ اور جس پر جادو کیا جاوے اس پر جنت لازم ہے؟ اگر نہیں تو اس کا صحیح جواب بتائیں عین نوازش ہوگی اور آپ کا احسان مند او رشکر گزار ہوں گا۔ اللہ تعالی آپ کودونوں جہاں میں کامیابی عطا فرمائے۔
5448 مناظرمیرا
سوال یہ ہے کہ میرے بڑے بھائی مدینہ میں مقیم ہیں وہاں پر انھوں نے اپنا ذاتی فوٹو
اسٹوڈیو کھولا ہے۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ اسلام میں فوٹو گرافی کرنا حرام ہے لیکن مکہ
اور مدینہ میں غیر مسلم کا داخلہ منع ہے۔ پھر وہاں پر پاسپورٹ او رلائسنس کے لیے فوٹو
اتارنا لازمی ہے۔ کیا اس صورت میں میرے بھائی کا فوٹو گرافی کرنا جائز ہوگا؟اور اس
دکان سے حاصل ہونے والی آمدنی ہمارے لیے جائز ہوگی؟ میرے بھائی نے وہاں کے علماء
سے اس کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے اس کی اجازت دی۔ آپ کیا فرماتے ہیں جلد سے
جلد جواب دیں مہربانی ہوگی۔
فوٹو گرافی کا کاروبار کرنا