• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 607761

    عنوان:

    مریض کی جانچ کرانے پر کمیشن لینا؟

    سوال:

    سوال : اگر کوئی مریض خود سے کسی لیبارٹری سے خون/پیشاب کا معائنہ کراتا ہے ۔ جس کے لیے اسے ۲۰۰ روپے لگتے ہیں۔ اور اگر کوئی ڈاکٹر اسی مریض کو کوئی معائنہ تجویز کرتاہے جس کے لیے اسے ۲۰۰ روپے ہی لگتے ہیں مگر اس مریض کو بھیجنے کے بدلے ڈاکٹر کو ان ۲۰۰ میں سے کچھ رقم ملتی ہے ۔ کیا اس رقم کا لینا ڈاکٹر کے لیے حلال ہے ۔ اور ہاں اگر ڈاکٹر اس رقم کو نا لے تو اسے لیبارٹری والا خود رکھ لیتا ہے مریض کا کوی حصہ نہیں ہوتا۔

    جواب نمبر: 607761

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 562-412/H=05/1443

     ڈاکٹر کو یہ رقم لینا جائز نہیں؛ البتہ ڈاکٹر اگر لیبارٹری والے سے یہ کہہ دے کہ میری معرفت جو مریض آئے اُس سے اتنی رقم کم لیا کرو، اس سے ان شا ء اللہ بہت فائدہ ہوگا اور بے ضرورت ٹیسٹ (معائنہ) سے بھی تحفظ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند