• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 20039

    عنوان:

    میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ اگرکسی عورت کے کچھ طبی وجوہات کی بناء پر بچہ نہیں ہوسکا تو کیا وہ ٹیسٹ ٹیوب بے بی حاصل کرسکتی ہے؟ میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ کیا اسلام ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی اجازت دیتاہے؟ اگر چہ شادی کے ابتدائی سال میں اس کے یہاں بچہ ہوا لیکن وہ مردہ تھا اور دوسری مرتبہ اسقاط ہوگیا۔ اس کے بعد وہ حاملہ نہیں ہوسکی۔ ڈاکٹروں سے رابطہ قائم کرنے کے بعد یہ بات معلوم ہوئی کہ اس کے شوہر میں کچھ طبی کمی ہے۔ ان کی شادی کو دس سال ہوچکے ہیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 20039

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 327=239-3/1431

    ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا عمل غیرفطری ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف قباحتوں پر مشتمل ہے، اس لیے شرعاً اس کی اجازت نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند