متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 604415
كیا اسکولوں سے ملنے والے اناج کو گھر والے استعمال کرسکتے ہیں؟
کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین درمیان مسئلہ ھذا کے کہ پہلے اسکولوں میں تمام بچوں کو حکومت کی طرف سے مڈڈے میل کے نام سے کھچڑی تقسیم کی جاتی تھی وہ اس لئے کہ کوئی بھی بچہ بھوکا نا رہے۔ اب کرونا مہاماری کی وجہ سے اسکولیں بند ہیں ایسے میں تمام بچوں کو کچے چاول، چنا اور دال تقسیم کیے جاتے ہیں تو اس صورت میں کیا یہ تمام چیزیں گھر کے سب افراد استعمال کر سکتے ہیں؟
جواب نمبر: 604415
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 788-158T/D=10/1442
اسکول کے سرکاری ضابطہ کے مطابق بچے اگر چاول کے مستحق ہیں تو انھیں ملنے والا چاول گھر کے دوسرے لوگ بھی استعمال کرسکتے ہیں کوئی حرج نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند