• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 610931

    عنوان:

    ٹوپی پر ماشاء اللہ لكھنا اور اس كو فروخت كرنا كیسا ہے؟

    سوال:

    سوال : مفتی صاحب، میرا سوال یہ ہے کہ ایک چھوٹے بچہ کی گرم ٹوپی جس کے اوپر ماشاءاللہ لکھاہوا ہے کیا اس کا فروخت کرنا اور فیکٹری میں بنانا جائز ہے یا نہیں اوربےآدبی کا اندیشہ تو نہیں؟

    جواب نمبر: 610931

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 956-811/B=09/1443

     ایسی ٹوپی پہننے سے خود بھی احتیاط كرنی چاہئے‏، اور بچوں كو بھی نہ پہنائی جائے جب اس پر ماشاء اللہ لكھا ہوا ہے تو پاك ناپاك ہر طرح ہاتھ اس پر‏، اسی طرح ركھنے میں بھی ہر جگہ ركھی اور پھینكی جاسكتی ہے تو ماشاء اللہ كلمہ كی توہین ہے۔ فیكٹری والوں سے درخواست كرنی چاہئے وہ اس لفظ كے ٹوپی پر لكھنے سے احتیاط كریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند