• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 20137

    عنوان:

    میں رات کے وقت کھانا پہنچانے کا کام کرنا چاہتا ہوں۔ ایک چائنیز دکان میں کام ملنے کی امید بھی ہے لیکن اس میں حرام چیزیں بکتی ہیں مثلاً بغیر ذبح کیا ہوا کھانا، خنزیر کا گوشت، وہ لے جاکر آرڈر کرنے والے کے گھر پر دینا ہوتا ہے۔ کیا ایسا کام کرنا صحیح ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 20137

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 405=316-3/1431

    اگر آپ کا کام صرف کھانا پہنچانے کا ہے تو فی نفسہ اس کام میں معصیت نہیں بلکہ امام صاحب رحمہ اللہ کے نزدیک فاعل (کھانا کھانے والے) سے معصیت متعلق ہوگی لہٰذا امام صاحب رحمہ اللہ کے قول کے مطابق آپ کے لیے یہ کام کرنا شرعاً درست ہے، اوراجرت بھی حلال ہے، البتہ صاحبین کے نزدیک ایسا کرنا مکروہ تحریمی ہے، تاہم اختلاف سے بچنے کے لیے ایسا نہ کرنا ہی بہتر ہے:وجاز تعمیر کنیسة وحمل خمر ذمي بنفسہ أو دابتہ، قال الزیلعي: ھذا عندہ وقالا: ہو مکروہ، وعلی ہذا الخلاف لو آجر دابةً لینقل علیہا الخمر أو آجرہ نفسہ لیرعی لہ الخنازیر یطیب لہ الأجر عندہ وعندہما مکروہ

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند