• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 165594

    عنوان: اشتہارات پر كلك كرنے پر جو پیسہ كمپنی دیتی ہے كیا وہ حلال ہے؟

    سوال: میرا مسئلہ یہ ہے کہ ایک کمپنی جس کا نام اے ایس این نیوز (ASN news)ہے ، یہ کمپنی اپنی ویب سائٹ پر صرف نیوز رکھتی ہے جیسے اور نیوز کمپنیاں ہیں تو اس کی ویب سائٹ پہ ایک کلک ٹو ارن (CLICK TO EARN) یعنی ”کلک کرو کمائی کرو“، کا آپشن ہے جس پہ کلک کرتے ہی ایک ویڈیو کھلتی ہے اور اس ویڈیو میں اشتہار ہوتاہے ، کسی بھی چیز کا تو جیسے ہی ویڈیو ختم ہوتی ہے تو کچھ پیسہ یہ کمپنی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردیتی ہے ، اکاؤنٹ سے مطلب کمپنی کی ویب سائٹ میں جس کا رجسٹریشن ہوگا اس اکاؤنٹ میں پیسہ ٹرانسفر ہوجاتاہے اور بعد میں اس پیسہ کو پے ٹی ایم یا اپنے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرسکتے ہیں تو سوال یہ ہے کہ کیا وہ پیسہ جائز ہوگا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 165594

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 94-100/D=2/1440

    صورت مسئولہ میں اس کمپنی سے جڑنے کے وقت رقم بھی جمع کرنی پڑتی ہے یا نہیں، اس کی وضاحت نہیں ہے، اگر رقم جمع کرنی پڑتی ہے تو یہ اصول اجارہ کے خلاف ہے، نیز کلک کرنے پر جو اشتہارات کھلتے ہیں، بعض ان میں ناجائز کاروبار اور ناجائز تصویریں بھی ہوتی ہیں جنہیں کلک کرکے ان کو فروغ دینا تعاون علی الاثم کی وجہ سے ناجائز ہے، لہٰذا اس کمپنی سے جڑکر پیسہ نہ کمائے۔ ولا تعاونوا علی الاثم والعدوان (المائدة: ۲) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند