• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 37772

    عنوان: کیا غیر مسلم کو خون دیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    سوال: کیا غیر مسلم کو خون دیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ بلڈ بینک میں خون جمع کرنا جائز ہے مستقبل میں اپنے یا اپنے کسی مسلم یا غیر مسلم دوست یا جاننے والوں کے لئے۔ برائے مہربانی اس سلسلے میں فتویٰ دینے کی زحمت کریں۔

    جواب نمبر: 37772

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 482-401/B=5/1433 بلڈ بینک میں جمع کرنے کے لیے خون دینا جائز نہیں، ہاں اگر اپنا کوئی مسلمان عزیز دوست کو خون دینے کی ضرورت پیش آگئی۔ اسے کہیں سے خون دستیاب نہیں ہورہا ہے، جان جانے کی نوبت آگئی ہے تو اس کی جان بچانے کی غرض سے اسے خون دیا جاسکتا ہے۔ بلاضرورت شدیدہ کسی کو خون دینا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند