• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 603881

    عنوان:

    کسی کتاب کو بغیر خریدے پڑھنا؟

    سوال:

    میں ایک ای بک بغیر خریدے پڑھ رہا ہوں جس سے مجھے امتحان پاس کرنے میں مدد ملے گی جبکہ اس کتاب پر حق اشاعت لگا ہے ۔ یعنی اس کتاب کو لکھنے والے کے علاوہ اگر کوی شخص ڈاؤنلوڈ کرکے (خرید کر) شیئر کرتاہے تو غیر قانونی ہے ، میرے پاس ۵۰۰روپیے نہیں ہے تاکہ میں اس کتاب کو خرید سکوں۔ اس طرح کتاب پڑھنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 603881

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:678-492/sd=8/1442

     صورت مسئولہ میں آپ کے لیے ای بک پڑھنے کی گنجائش ہے ، انٹرنیٹ پر جو کتابیں دستیاب ہوتی ہیں، ذاتی طور پران سے استفادہ کرنے کی دلالة و عرفا اجازت ہوتی ہے ؛ ہاں تجارتی مقصد سے کوئی کتاب چھاپنے کے لیے مالک حقوق سے اجازت ضروری ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند