• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 69769

    عنوان: مشت زنی اور گناہ کی عادت سے کیسے بچیں؟

    سوال: فیس بک میں ایک لڑکی سے میرا رابطہ ہے، میں اس کو روزانہ فون کرتاہوں اور اس کا مقام خاص دیکھتاہوں اور مشت زنی کرتاہوں۔ میں جانتاہوں کہ یہ بہت بڑا گناہ ہے، میں اکثر اوقات بہت توبہ کرتاہوں، لیکن یہ کسی طرح پھر ہوجاتاہے۔ مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ میں اس سے کیسے نجات پاؤں؟ براہ کرم، رہنمائی کریں۔

    جواب نمبر: 69769

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1479-1497/L37=1/1438
    گناہ چھوڑنا اسی وقت آسان ہوتا ہے جبکہ آپ گناہ ترک کرنے کا عزم کرلیں اور جب گناہ کا تصور ہوتو بجائے گناہ پر اقدام کرنے کے ذکر و اذکار وغیرہ میں اپنے آپ کو مشغول کرلیں اور اگر پھر بھی خیال آئے تو عذاب کا استحضار کریں جب تک آپ اس لڑکی سے رابطہ میں رہیں گے اس وقت تک آپ کے لیے گناہ سے بچ پانا ممکن نہ ہوگا اس لیے سب سے پہلے آپ ہمت کرکے ا س لڑکی سے رابطہ ختم کریں اور وقت کو معاصی میں لگانے کے بجائے اللہ کی عبادت وغیرہ میں لگانا شروع کردیں ان شاء اللہ یہ ہر طرح کے خیر کا ذریعہ ہوگا اور آپ دین و دنیا ہر جگہ کامیاب رہیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند