• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 146920

    عنوان: دو ملکوں کی کرنسی کا آپس میں تبادلہ کمی زیادتی کے ساتھ كرنا؟

    سوال: پرانے نوٹ بند ہوگئے ہیں، ہم تو سعودی عرب میں ہیں یہاں پہلے تقریباً ۶۵۰۰/ ریال کے انڈیا میں ایک لاکھ ملتے تھے لیکن اب ۳۵۰۰/ ریال میں ایک لاکھ دے رہیں ہیں ( لیکن پرانے نوٹ) تو کیا یہ سود ہے یا حلال ہے؟ برائے مہربانی قرآن و حدیث کی روشنی میں رہمنائی فرمائیں، کرم ہوگا۔

    جواب نمبر: 146920

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 310-273/B=3/1438

     

    دو ملکوں کی کرنسی کا آپس میں تبادلہ کمی زیادتی کے ساتھ جائز ہے اور حلال ہے یہ سود نہیں ہے البتہ ایک ملک کی کرنسی کو تبادلہ کرنے میں برابر کا ہونا ضروری ہے اس میں کمی زیادتی ہوگی تو یہ سود ہو جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند