• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 60935

    عنوان: مولانا طارق جمیل کا ویڈیو بیان سننا جائز ہے موبائل میں یا کمپوٹر میں جب کہ دل پر زیادہ اثر ہوتاہے ، ویڈیو بیان سننے کے بعد اور عمل کا جذبہ بھی زیادہ پیدا ہوتاہے۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: مولانا طارق جمیل کا ویڈیو بیان سننا جائز ہے موبائل میں یا کمپوٹر میں جب کہ دل پر زیادہ اثر ہوتاہے ، ویڈیو بیان سننے کے بعد اور عمل کا جذبہ بھی زیادہ پیدا ہوتاہے۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 60935

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1198-1198/M=1/1437-U مذکورہ فائدہ جس طرح ویڈیو بیان سننے سے ہوتا ہے وہ آڈیو بیان (محض آواز) سے بھی ہوسکتا ہے اس لیے مولانا طارق جمیل صاحب کا (آڈیو بیان) سن لیا کریں، اس میں تصویر بینی سے حفاظت بھی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند