• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 10868

    عنوان:

    ایک شخص زانی نہیں ہے لیکن لوگ اسے زانی کہتے ہیں اب وہ شخص کیا کرے؟

    سوال:

    ایک شخص زانی نہیں ہے لیکن لوگ اسے زانی کہتے ہیں اب وہ شخص کیا کرے؟

    جواب نمبر: 10868

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 240=215/د

     

    شخص مذکور جو ضروری وضاحت اور صفائی پیش کرسکتا ہے، اس کو کام میں لائے۔ اور لوگوں کی بدگمانی وغلط فہمی دور کرنے کی کوشش کرلے۔ واجبی وضاحت کے بعد بھی لوگ اپنی حرکت پر مصر ہیں تو انہیں افترا پردازی، بہتان طرازی کا سخت ترین گناہ ہوگا، اور وہ لوگ خود تنابز بالالقاب کے بدترین جرم میں گرفتار ہوں گے، اورآپ کو صبر کا بیش بہا اجر و ثواب حاصل ہوگا، انما یوفی الصابرون اجرہم بغیر حساب۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند