• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 9191

    عنوان:

    میرا نام انتخاب اختر ہے۔ میرا سوال تصویر ٹانگنے یا بنانے کے متعلق ہے۔ اسلام میں تصویر کو گھروں میں رکھنے کو منع کیا گیا ہے۔ کیا ہم گھر میں مکہ اور مدینہ کی تصویر لگا سکتے ہیں جیسا کہ آج کل عام مسلم گھروں میں یا ہوٹلوں میں آسانی سے ہمیں یہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ برائے کرم میرا مسئلہ دور کرنے کی کوشش کریں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9191

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2116=1946/ د

    تصویر ٹانگنا جو ناجائز ہے وہ جاندار کی تصویر ناجائز ہے، غیر ذی روح کی تصویر مثلاً کسی عمارت، سینری یا مسجد وغیرہ کی تصویر لگانے میں مضائقہ نہیں ہے بشرطیکہ اس میں کسی انسان کی تصویر نمایاں طور پر نہ آرہی ہو۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند