• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 43899

    عنوان: مسجد کی چیزوں کا استعمال اور گھر پر بچوں کی دینی تعلیم

    سوال: اگر کسی مسجد کے امام صاحب کو کمیٹی کی طرف سے رہنے کے لئے کمرہ ، نل اور لائٹ دی گئی ہے توکیا وہ امام مسجد کی لائٹ پانی اور دیگر اشیا استعمال کر سکتا ہے ؟ اگر استعمال کرتا ہے تو اس کی پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ نیز کیا گھر جا کر قران کی تعلیم دینا جائز ہے یا نہیں ؟صرف اس وجہ سے کہ بچے دن کی وقت دنیاوی تعلیم میں مصروف رہتے ہیں ؟براہ کرم مدلل جواب ارسال فرمائیں .

    جواب نمبر: 43899

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 301-238/B=3/1434 امام اور موٴذن مصالح مسجد میں داخل ہیں، یہ مسجد کا پانی اور لائٹ استعمال کرسکتے ہیں ان کے لیے شرعاً اجازت ہے اور ایسے امام کے پیچھے بلاکراہت نماز پڑھنا درست ہے، دوسروں کے گھر جاکر ٹیوشن پڑھانا بھی امام کے لیے جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند