• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 606962

    عنوان:

    پرانے ریٹ پر خریدا ہوا سامان نئے ریٹ پر بیچنا؟

    سوال:

    سوال : سر میں کاروبار کرتا ہوں۔ اب جیسے کہ میرے پاس دکان کا سامان موجود ہے لیکن یے اسٹاک کی نیت سے نہیں بلکہ بکنے کے انتظار میں رکھا ہوا ہے ۔ اب اگر ان چیزوں کے ریٹ بڑھ جانے کی صورت میں کیا میں نئے ریٹ پے بیچ سکتا ہوں؟ جبکہ اگر میں ان چیزوں میں نفع کمایا تو دوسری چیزوں میں نقصان کا جزو موجود ہے ۔ ابھی ابھی کچھ چیزیں بڑھیں تو میں نے بڑھا کے بیچیں جبکہ ساتھ میں چینی میں مجھے نقصان بھی ہوگیا بہت سارا۔ سر براہ مہربانی اس بارے میں میری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 606962

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 297-220/D=03/1443

     دکان کے اسٹاک میں جو سامان پرانے ریٹ کا موجود ہے مارکیٹ میں ریٹ بڑھ جانے کی صورت میں آپ نئے ریٹ کے حساب سے پرانے سامان فروخت کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند