• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 69684

    عنوان: بے نماز ی کا پیسہ کھانا کیساہے؟

    سوال: بے نماز ی کا پیسہ کھانا کیساہے؟تفصیل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 69684

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1106-1123/M=12/1437 بے نمازی شخص کا پیسہ (آمدنی) اگر حلال ہے تو اس کے پیسے سے کھانا پینا ناجائز نہیں، اس کی دعوت قبول کی جاسکتی ہے او راس کا ہدیہ لیا جاسکتا ہے لیکن ترک نماز شریعت میں بہت بڑا گناہ ہے او رمسلسل نماز چھوڑنا یہ تو بہت سخت جرم ہے اس لیے دینی حمیت و غیرت کا تقاضہ یہ ہے کہ ایسے بے نمازی کے گھر کچھ نہ کھایا پیا جائے تاکہ اسے ندامت و تنبیہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند