• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 170700

    عنوان: مسجد کے صحن میں یا مسجد کی چھت پر كسی كمیٹی كا اشتہار لگانا؟

    سوال: سوال بس اتنا ہے کہ کیا کسی مسجد کے صحن میں یا مسجد کی چھت پر کوئی کمیٹی اشتہار کے لیے ہارڈنگ بورڈ لگا سکتی ہے جس میں فوٹو لڑکا لڑکی کا ہو، خواہ اشتہار بینک کا ہو، یا سیاست دانوں کا، یا سود بیاز پر چلنے والی کمپنیوں کا؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 170700

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:867-757/sd=11/1440

    مسجد کے صحن یا چھت پر کمیٹی کا اشتہار کے لیے ہارڈنگ بورڈ لگانا جائز نہیں ہے، مسجد اللہ کا گھر ہے، اس میں دنیا وی امور کا اشتہار لگانا جائز نہیں ہے اور تصویر پر مشتمل اشتہار یا سودی کمپنیوں کے اشتہارات وغیرہ لگانے میں اور بھی زیادہ شناعت ہے، اس میں مسجد کی توہین ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند